اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر مشاہداللہ خان کو مرحوم خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کرلی گئی جبکہ اراکین سینیٹ نے مشاہداللہ خان کو جمہوریت کے ماتھے کا جھومر اور ان کی وفات کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مشاہداللہ خان ایک نڈر اور بیباک سیاسی رہنما اور سچے عاشق رسول تھے،مشاہداللہ خان نہ بکنے والا نہ جھکنے والا اور نہ ڈرنے والا تھا،ان کا خلا کبھی پر نہیں ہوگا۔ ہفتہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا جس میں سینیٹر مشاہداللہ خان کیلئے دعائے مغفرت جے یو آئی (ف )کے سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کرائی۔۔ قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق نے مشاہداللہ خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی قرارداد پیش کی جس کی سینیٹ نے متفقہ طور پر منظوری دی۔ قرارداد میں مشاہداللہ خان مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ نڈر اور بے باک سیاستدان تھے،انہوں نے جمہوریت کیلئے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیںقرار داد کے مطابق جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی،حکومتی اور اپوزیشن نے مشاہداللہ خان کے پارلیمانی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک وقوم کے لئے ان کی شاندار خدمات ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا مشاہداللہ خان ہمارے عزیز ساتھی تھے۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہاکہ مشاہداللہ خان کی وفات سے ایسا خلا پیدا ہوا ہے جسے پر کرنا ناممکن ہے۔ انہوںنے کہاکہ مشاہداللہ خان کا سینیٹ میں انتہائی اہم کردار تھا ،ان کی بات کو سنجیدگی سے لیا جاتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ مشاہد اللہ خان نے بطور وزیر ، بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دئیے انہوںنے کہاکہ مشاہد اللہ کی اپنی پارٹی اور ایوان میں دونوں جانب سے انہیں محبت ملی ،ہر شخص انکی صلاحیتوں کا معترف تھا ،وہ ایک اسلامی زہن کے آدمی تھے,بیماری کے باوجود اپنا کردار ادا کرتے رہے۔سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ اس ایوان نے کئی قد آور شخصیات کو کھویا ہے،مشاہداللہ خان بھی انہی شخصیات میں سے ایک تھے،وہ ایک بہترین مقرر و شاعری کا مجموعہ تھے،اس ایوان میں سیاسی اختلافات رہتے ہیں تاہم ہم سب ایک فیملی ممبر کی طرح ہیں،ہماری اس فیملی کا ایک رکن ہم سے جدا ہوا ہے،اللہ مشاہداللہ خان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر کی توفیق دے۔سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہاکہ مشاہداللہ خان نہ بکنے والا نہ جھکنے والا اور نہ ڈرنے والا تھا۔ انہوںنے کہاکہ مشاہداللہ خان ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے تھے،ہم مشاہداللہ خان کی سیاسی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...