کراچی(این این آئی)مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز و ایم این اے شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ناکام اور نالائق حکومت غریب عوام کے اوپر مہنگائی کے بم گراتے جاررہی ہے اور ایک ہفتے کے اندر 25 سے زائد اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو کہ قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت نے ایک ہی ہفتے میں بجلی کی دو مرتبہ قیمت بڑھائی ہے اور اب مزید 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کی خبریں سن رہے ہیں جو کہ غریب عوام کے اوپر ظلم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کے ایسے عوام دشمن فیصلوں کو پی پی پی مسترد کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار اور ملک میں بڑھتی ہوئے مہنگائی کی صورتحال پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے ۔ مرکزی اطلاعات سیکریٹری پی پی پی پارلیمنٹرینز نے کہا کہ عمران خان نیازی کی پالیسیوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے اور تباہی سرکار کی ناکام معاشی پالیسیوں، مہنگائی اور بی روزگاری سے عوام تنگ آ چکی ہے
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...