کراچی(این این آئی)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ حلیم عادل شیخ پر زمین پر قبضوں کے الزامات درست ہیں، چیئرمین نیب کہہ دیں پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار نہیں کریں گے، حلیم عادل کی گرفتاری کے مطالبے پر مروڑ چیئرمین نیب کو اٹھ رہے ہیں، آپ غلط آدمی سے پنگا لے رہے ہیں، منتظر ہوں نیب مجھے بلائے، ان کے منہ پر ان کے کرتوت بتائوں گا، نیب کے قانون کا غلط استعمال سب سے زیادہ چیئرمین نیب کر رہے ہیں۔میڈیا سے بات چیت میں سعید غنی نے کہاکہ میں کہہ رہا ہوں حلیم عادل کو گرفتار کریں، پوری نیب اچھل پڑی، توقع نہیں تھی حلیم عادل کی گرفتاری کے مطالبے پر نیب کو تکلیف ہوگی، حلیم عادل شیخ نے غلط طریقے سے لوگوں کو زمینیں بیچیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب اس ملک کے معزز لوگوں کیساتھ زیادتی کر رہی ہے، نیب کی وجہ سے بے شمار لوگوں نے خود کشیاں کیں۔انہوں نے کہاکہ نیب نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے، نیب نے کہاکہ میرے بیان کا 31 اے کے تحت جائزہ لیا جارہا ہے، نیب کی پریس ریلیز سے تاثر ملا کہ میں توہین نیب کا مرتکب ہوا ہوں۔انہوں نے کہاکہ چیلنج کرتا ہوں نیب مجھے نوٹس بھیجے، ان کے منہ پر ان کے کرتوت بتائوں گا،چیئرمین نیب حکومتی ایما پر کام کرتے ہیں، چیئرمین نیب حکومت کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں، قانون کا غلط استعمال سب سے زیادہ چیئرمین نیب کر رہے ہیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...