پنجاب میں اکیس نئی یونیورسٹیز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے’ فردوس عاشق اعوان

0
323

لاہور(این این آئی) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں اکیس نئی یونیورسٹیز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سات یونیورسٹیز انتہائی پسماندہ علاقوں میں بنائی جارہی ہیں جس سے پسماندہ علاقے بھی علم کی روشنی سے منور ہونگے۔