نارووال(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ کشمیری عوام الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کو کامیاب کرائیں تا کہ وہ کشمیریوں کا موقف عالمی سطح پر بلند کرے، موجودہ نا اہل حکومت نے کشمیریوں کے موقف کو عالمی سطح پر سرد خانے کی نذر کر دیاہے ، عمران نیازی نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے یہ مقدر اور خدمت کا کھیل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب جموں کشمیر میں ہونے والے انتخاب کے حوالے سے موضع دیپوکے میں حلقہ ایل اے 37جموں 4میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑا اور کشمیر کے موقف کو خارجہ پالیسی کا اہم حصہ رکھا مگر عمران نیازی حکومت نیمقبوضہ کشمیر کا سودا کیا عمران نیازی نے پاکستان کو کمزور کیا اور بھارت کا ڈر ختم ہو گیا بہتر سالوں میں بھارت کو جرات نہیں ہوئی تھی کہ وہ کشمیر پر قبضہ کرے لیکن نااہل حکومت نے کشمیر کے موقف کو عالمی سطح پر سرد خانے کی نذر کر دیا ، اب جموں کشمیر کا الیکشن مہاجرین کے لیے بہتر مستقبل کا موقع ہے کہ وہ پاکستان کی حقیقی جماعت مسلم لیگ(ن) کو کامیاب کرائیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی ہے ، بے روزگاری ، آٹا بحران، بجلی بحران،، چینی بحران ،میڈیسن چوروں پٹرول چوروں اور قبضہ مافیا نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں جن کی سرپرستی عمران نیازی اور انکے فرنٹ مین مشیر و وزیر کر رہے ہیں ۔ نواز شریف نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، ملک میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنایا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...