لاہور(این این آئی) گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافے کی اطلاعات کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ( ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافے کی اطلاعات کی شدید مذمت کرتا ہے۔عوام میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی ہمت اور سکت نہیں۔آٹا چینی گھی۔دالیں دوائیاں بجلی گیس سمیت ہر چیز مہنگائی کی حدیں توڑ چکی ہے۔بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی زندگی مزید جہنم بن جائے گی۔گیس کی قیمت بڑھنے سے روٹی کی قیمت بڑھے گی اور بلوں میں مزید اضافہ ہوگا۔گزشتہ ہفتے پہلے بجلی میں 5 سے 35 فیصد اضافہ کیاگیا،اب گیس کی قیمت میں 35 فیصداضافے کی تجویز ہے۔آج دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے۔ سب سے کم آمدن بھی پاکستان میں ہے۔لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ گیس۔بجلی سمیت دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...