نفیسہ شاہ نے بجلی مہنگی کر نے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

0
212

اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بجلی مہنگی کر نے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ حکومت کی جانب سے بجلی ایک روپے 68 پیسے مہنگی کرنے کی تیاری کی گئی ہے، حکومت نے اس فیصلے کی منظوری دے رکھی ہے جس کے بعد کسی بھی وقت عوام پر بجلی بم گرایا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کا عوام پر بجلی مہنگی کرکے بجلی بم گرانے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، حکومت فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ واپس لے۔