کراچی (این این آئی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیں جو آپ کو تکلیف دیں اور اْن کے ساتھ رہیں جو آپ کے ساتھ اچھے ہیں اور آپ کو خوشی دیتے ہیں۔انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اْن کے ہاتھ میں چائے کا کپ ہے اور وہ بیحد خوش نظر آرہی ہیں۔ہانیہ عامر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ‘ہمارے اردگرد بہت زیادہ شور ہے جس کی وجہ سے ہماری نظر اْن چیزوں اور لوگوں کی طرف سے ہٹ جاتی ہے جن کے لیے ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے۔’اداکارہ نے کہا کہ ‘ہم ان لوگوں کے پیچھے بھاگتے ہیں جنہوں نے ہمیں تکلیف دی ہے اور ان لوگوں کے لیے فریاد کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا ہے۔’اْنہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘بعض اوقات ہم اچھے لوگوں کو صرف اس وجہ سے سمجھتے ہیں کہ وہ بغیر کسی سوال یا فائدے کے کسی بھی وقت، ہماری مدد کے لیے دستیاب ہوتے ہیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...