اسلام آباد (این این آئی)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں کسی خاص مِشن کی جانب گامزن دکھائی دیتی ہے۔انہوں نے پاکستان کی بھارت سے فتح کے بعد اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو شاباشی دی۔ڈیرن سیمی نے لکھا کہ بابر اعظم آپ بہترین کھیلے، پاکستان کی ٹیم کو بھارت کے خلاف پہلی بار ورلڈکپ میں میچ جیتنے پر مبارک ہو۔انہوں نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے پاکستان ٹیم کسی خاص مِشن پر ہے۔واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اتوار کو بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔
مقبول خبریں
سری لنکا میں معاشی بحران کے دوران غذائی اجناس کی قلت کے شکار شہری...
کولمبو (این این آئی)سری لنکا کے وزیر اعظم نے غذائی اجناس کی قلت سے خبردار کیا ہے جبکہ جزیرہ نما ملک کی قوم تباہ...
یاسین ملک کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھائینگے ،رہائی کیلئے سفارتی ،قانونی محاذ پر...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یاسین ملک کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھائینگے ،رہائی کیلئے سفارتی...
نمبرز پورے ہیں،حکومت آئینی مدت پوری کرے گی’حمزہ شہباز
لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں ،حکومت اپنی آئینی اور قانونی مدت پوری...
شہباز شریف کو ہر طرف سے سپورٹ ملے تو وہ ملک کو بحرانوں سے...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم شہباز شریف کو ہر طرف سے سپورٹ ملے...
آرمی چیف سے ترکی کے وزیر دفاع سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ...
راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسی آکار نے ملاقات کی جس میں دفاعی...