لاہور( این این آئی)اورنج لائن میٹروٹرین باقاعدہ آپریشنل ہو گئی ، پہلے روز شہریوں کی اکثریت نے نئی چلنے والی ٹرین کے سفر سے لطف ہونے کی غرض سے سفر کیا ۔ تفصیلات کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین میں سفر کرنے کے خواہشمند شہریوں کی بڑی تعداد صبح سویرے ہی اسٹیشنز پر پہنچ گئے ۔پہلی ٹرین ساڑھے 7 بجے ڈیرہ گجراں سے روانہ ہوئی جس نے27.1کلومیٹر کا سفر 45 منٹ میں طے کیا۔مسافروںنے ٹرین میں بیٹھ کر شہر خصوصاً تاریخی عمارات کا نظارہ بھی کیا اور موبائل سے ویڈیوز اور تصاویر بھی بناتے رہے جبکہ نوجوان ٹرین میں سفر کے دوران سیلفیاں بناتے رہے ۔جی ایم آپریشن ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سید عزیز شاہ نے کہا کہ کہا کہ نیا پراجیکٹ ہے جو مسائل سامنے آرہے ہیں جنہیں فوری طور پر حل کررہے ہیں، منصوبے کو آپریشنل ہونے کے بعد پہلے روز ہی شہریوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...