دبئی (این این آئی)بھارت کے واحد ‘آسکر’ ایوارڈ یافتہ گلوکار و موسیقار اللہ رکھا (اے آر رحمٰن) کی صاحبزادی خدیجہ رحمٰن نے دبئی ایکسپو 2020 میں پہلی بار عوامی سطح پر براہ راست حجاب پہن کر پرفارمنس کرکے لوگوں کے دل جیت لیے۔خدیجہ رحمٰن موسیقار کی بڑی صاحبزادی ہیں، جن کے حوالے سے بھارتی میڈیا ماضی میں منفی رپورٹنگ کرتا رہا ہے اور عالمی شہرت یافتہ موسیقار کی بیٹی کی جانب سے برقع پہننے پر انہیں قدامت پسند تک لکھا گیا۔خدیجہ رحمٰن اگرچہ گلوکاری کا آغاز پہلے ہی کر چکی تھیں، تاہم انہوں نے پہلی بار 20 نومبر کو عوامی سطح پر براہ راست میوزک فیسٹیول میں پرفارمنس کرکے لوگوں کے دل جیت لیے۔’آسکر’ ایوارڈ یافتہ موسیقار نے اپنے انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی صاحبزادی خدیجہ رحمٰن نے 20 نومبر کو دبئی ایکسپو 2020 میں پرفارمنس کی۔انہوں نے یوٹیوب چینل پر بیٹی کی پرفارمنس کی مکمل ویڈیو بھی شیئر کی،جس میں خدیجہ رحمٰن کو ‘فردوس آرکسٹرا’ گروپ اراکین کے ہمراہ پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔خدیجہ رحمٰن نے 20 نومبر کو بچوں کے عالمی دن کے موقع پر والد صاحب کے ترتیب دیے گئے کلام ‘فرشتون’ کو پیش کیا
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...