کرونا کی وبا نے سعودی معیشت کی لچک اور مضبوطی کو ثابت کر دیا،شاہ سلمان

0
287

ریاض (این این آئی)سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے باور کرایا ہے کہ کرونا وائرس نے یہ ثابت کر دیا کہ غیر معمولی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود سعودی عرب کی معیشت لچک دار اور مضبوط ہے۔ مملکت نئے سیکٹروں میں سرمایہ کاری کامیاب بنا کر نمو اور ترقی کی سطح کو مضبوط تر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان میں وہ سیکٹر خاص طور پر شامل ہیں جو مستقبل میں عالمی شفایابی میں کلیدی کردار ادا کریں گے اور ملکوں کو وباں سے محفوظ رکھیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات شاہ سلمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہی گئی۔ یہ بیان سرمایہ کاری کے سعودی وزیر انجینئر خالد الفالح نے (بی ٹوئنٹی)بزنس گروپ کے ورچوئل اجلاس کے پہلے روز سعودی فرماں روا کی طرف سے پڑھ کر سنایا۔بیان میں کہا گیا کہ جی ٹوئنٹی گروپ کے لیے سعودی عرب کی صدارت کا عمومی مقصد تمام لوگوں کے واسطے اکیس ویں صدی کے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے