مکہ معظمہ میں 1800 ہوٹل عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے تیار

0
269

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے یکم نومبر 2020 سے عمرہ مناسک کے تیسرے مرحلے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے اس حوالے سے عمرہ زائرین کے قیام ، طعام، آمدورفت اور دیگر امور کی انجام دہی کے موقعے پر صحت کے مجوزہ پروٹوکول کی تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔ ان شرائط وضوابط اور ایس اوپیز پر تمام عمرہ زائرین سے پابندی کی درخواست کی گئی ہے۔سعودی عرب میں آئندہ اتوار سے عمرہ مناسک کے تیسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔ عمرہ مناسک کے تیسرے مرحلے کے موقعے پر معتمرین کے لیے مکہ معظمہ میں 1800 ہوٹلوں کے اڑھائی لاکھ کمرے مختص کیے گئے ہیں۔مکہ معظمہ میں 3، 4 اور 5 ستارہ ہوٹلوںکے کمروں میں زائرین کے لیے سیاحوں کا پروٹوکول لازمی قرار دیا گیا ہے