مدینہ(این این آئی) بھارتی اداکار علی فضل نے عمرے کی ادائیگی کے دوران مکہ اور مدینہ سے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علی فضل نے خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بے شمار نعمتوں سے نوازا گیا ہے. یہ میری والدہ اور نانا کے لیے ہے۔ ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوگی۔اداکار علی فضل نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا میں نے اپنے آس پاس موجود لوگوں، میرے دوست، خاندان اوروہ تمام لوگ جنہیں محبت کی ضرورت ہے ان سب کے لیے دعا کی۔علی فضل کی منگیتر اداکارہ ریچا چڈھا نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہوئی کہ علی مکہ اور مدینہ گئے۔ انہوں نے دعا کرنے کے لیے علی کا شکریہ بھی ادا کیا۔تاہم ایک صارف نے علی فضل کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں اداکاری حرام ہے تو پھر تم کیوں اداکاری کرتے ہو؟ اس صارف کے تبصرے پر علی فضل نے جواب دیتے ہوئے کہا ”انسٹا پہ صرف تصویریں اور ویڈیوز ڈالتے ہیں۔ عقل ماری گئی ہے تمہاری۔ اپنی فون اسکرین کو دیکھنا بند کرو سب سیٹ ہوجائے گا
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...