کراچی/اسلام آباد(این این آئی)قومی خواتین کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کیلئے پندرہ رکنی پاکستان ویمنز اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی میں سابق کرکٹرز سلیم جعفر اور توفیق عمر شامل ہیں جبکہ اسماویہ اقبال چیئر آف ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی ہیں۔چار مارچ سے تین اپریل تک نیوزی لینڈ میں جاری رہنے والے ایونٹ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔ وہ بیٹی کی ولادت اور زچگی کی چھٹی مکمل کرکے اب دو سال بعد دوبارہ سبز جرسی اور کیپ پہن کرمیدان میں اتریں گی۔ انہوں نے آخری مرتبہ آسٹریلیا میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2020 میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کی تھی۔پی سی بی کی پییٹرنل پالیسی کے تحت بیٹی کی دیکھ بھال میں بسمہ معروف کی معاونت کے لیے ایک فرد بھی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے اعلان کرد ہ اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہے۔ لیگ اسپنر غلام فاطمہ اور تجربہ کار بیٹر ناہیدہ خان کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انہیں سعدیہ اقبال اور کائنات امتیاز کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ دونوں کرکٹرز انجریز کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھیں۔ان دونوں کے علاوہ تیسری کرکٹر ارم جاوید تھیں جو آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں قومی خواتین اسکواڈ کا حصہ تھیں تاہم انہیں ورلڈکپ کے لیے ٹریولنگ ریزرو میں شامل کیا گیا ہے۔باقی دوکرکٹرز طوبہٰ حسن اور وکٹ کیپر نجیہ علوی بھی ٹریولنگ ریزرو کی حیثیت سے اسکواڈ کے ہمراہ سفر کریں گی۔آل راؤنڈر ندا ڈار کو آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کے لئے اعلان کردہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔اسکواڈ میں بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار (نائب کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنائ ، غلام فاطمہ، جویریہ خان، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سدرہ امین اور سدرہ نواز(وکٹ کیپر) جبکہ ٹریولنگ ریزرو میں ارم جاوید، نجیہ علوی (وکٹ کیپر) اور طوبہٰ حسن اور اسپورٹ اسٹاف میں عائشہ جلیل (ٹیم منیجر)، ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ)، ارشد خان (اسسٹنٹ کوچ)، کامران حسین (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، زبیر احمد (ویڈیو اینالسٹ)، احسن افتخار ناگی (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹنٹ مینیجر) اور رفعت گل (فزیو تھراپسٹ) شامل ہیں ۔چیئر آف ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی اسماویہ اقبال کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا حصہ بننے والی تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔انہوں نے کھلاڑیوں کی حالیہ فارم اور ٹیم کے توازن سمیت نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے ورلڈکپ کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
چھنگ ڈائو (این این آئی)پاکستان نے چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ جاتی ترقی...
مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افئیرز کے زیر اہتمام کانفرنس، بیرسٹر امجد ملک اور وزیر...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ اور صدر انٹر نیشنل افیئرز سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی تنہائی سے نکل رہا...
امریکی سینیٹ میں ٹک ٹاک پر جزوی پابندی کا بل منظور
بیجنگ/واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر جزوی پابندی کا بل منظور کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کیے مطابق سوشل...
روس کے نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار
ماسکو(این این آئی)روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت...
امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا منظور
واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالرز کا امدادی بل منظور کر لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین...