واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت خارجہ نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ وہ یوکرین سے اپنے شہریوں کو نکالنے کے انتظامات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔ اس حوالے سے امریکی شہریوں کو آزادی دی گئی ہے کہ وہ روس کے ممکنہ حملے کے اندیشے کے پیش نظر تجارتی پروازوں کے ذریعے یوکرین چھوڑ سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان کا کہنا تھا کہیوکرین میں امریکی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کی موجودگی کے حوالے سے ہمارے موقف میں تبدیلی کی صورت میں امریکیوں کو حکومت کی جانب سے انخلا کی کارروائیوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ اس وقت تجارتی پروازیں جاری ہیں جن کے ذریعے کوچ کیا جا سکتا ہے۔اس سے قبل امریکی انتظامیہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ یوکرین کا رخ نہ کریں۔ ساتھ ہی آگاہ کیا گیا تھا کہ ایسی معلومات موجود ہیں کہ روس یوکرین کے خلاف ایک بڑی فوجی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...