اقوام متحدہ شاپنگ مال پر روسی حملے کی تفتیش کرے، یوکرینی صدر

0
299

کیف(این این آئی)یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک شاپنگ مال پر روس کے حالیہ حملے کی تفتیش کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطاب صدر زیلنسکی نے گزشتہ شام سلامتی کونسل سے ایک ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ یوکرینی صدر نے روس سمیت تمام پندرہ رکن ممالک سے کہا کہ وہ اس حملے کے متاثرین کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں۔ انہوں نے روس کو سلامتی کونسل سے خارج کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاہم روس اس کو ویٹو کرنے کا حق رکھتا ہے۔ دوسری جانب روسی نائب سفیر نے یوکرینی صدر کی اس تقریر کو نیٹو ممالک سے مزید ہتھیار حاصل کرنے کا بہانہ قرار دیا ہے۔ شاپنگ مال حملے میں کم از کم سولہ افراد مارے گئے تھے۔