صحافیوں کو کچھ لکھنے ، ٹویٹ کرنے پر جیل میں نہیں ڈالا جانا چاہیے، اقوام متحدہ

0
292

اقوام متحدہ(این این آئی)اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کے ترجما ن نے بھارت میں آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زیبر کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کی انکی کسی بات یا ٹویٹ کی بنیاد میں جیل میں نہیں ڈالا جانا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کے خطرے کے بغیر آزادانہ طور پر اظہار خیال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ترجمان سStephane Dujarricنے نیوز بریفنک کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کسی بھی جگہ صحافیوں کو آزادانہ طور پر اور بغیر کسی خطرے کے اظہار خیال کرنے کی اجازت حاصل ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ صحافیوں کو کچھ لکھنے، ٹویٹ کرنے اور کچھ کہنے پرجیل میں نہیں ڈالنا چاہیے۔دلی پولیس نے صحافی اور فیکٹ چیک سائٹ آلٹ نیوزکے شریک بانی محمد زبیر کو پیر کی شب گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے لیے2018 میں ان کی طرف سے کی گئی ایک ٹویٹ کو جواز بنایا گیا ہے۔ انکے خلاف ایف آئی آر میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور دشمنی کو فروغ دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ محمد زبیر نے حال ہی میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل ترجمان نوپور شرما کی گستاخانہ ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کیخلاف مسلمانوںکا شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔