لاہور (این این آئی)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کپتان کو اختیار دینے کے اچھے نتائج مل رہے ہیں، میری چیئرمین شپ پر مزید کتنے سوالات اٹھیں گے ؟، مجھے پتہ ہے میں کہیں نہیں جا رہا، کیا اسٹیمپ پیپر پر لکھ دوں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجانے کہا کہ یہ ہمارے لیے کرکٹ کا بمپر سیزن ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سال میں اتنا مصروف اور ٹف سیزن نہیں آیا جیتنا اس بار آیا ہے، ایشیا کپ، ورلڈ کپ بھی اسی سیزن میں شامل ہے۔رمیز راجا نے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پچز کی خامیاں سامنے آئیں، خوشی ہے پچز پر کام شروع ہوچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 13 سال بعد نیشنل اسٹیڈیم کی پچز کے اسکوائر پر کام کیا جا رہا ہے۔پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ پاتھ وے پروگرام میں 30 ہزار ماہانہ بھی دیا جائے گا، پراجیکٹ کا مطلب صرف کرکٹر ہی نکالنا نہیں بلکہ زندگیاں بدلنا ہے۔رمیز راجا نیھ کہا کہ کرکٹ کو عزت دیں گے تو لوگ ہمیں عزت دیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ (جے پی ایل) میں 6 فرنچائز کیلئے 30 کمپنیوں نے اظہار دلچسپی کیا ہے،اْمید ہے پاکستان جونیئر لیگ بہت کامیاب ہوگی، پی سی بی پہلا بورڈ ہے جو جونیئر لیگ کرا رہا ہے۔رمیز راجا نے بتایا کہ پاکستان جونیئرلیگ کیلئے شاہد آفریدی، شعیب ملک، ڈیرن سیمی آئیکون پلیئر ہوں گے، جبکہ سابق کپتان جاوید میانداد کو بھی جونیئر لیگ میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جاوید میانداد جونیئر پریمیئر لیگ کو سپر وائز کریں گے،ان سے بہتر بیٹسمین کوئی نہیں ہے۔رمیز راجا نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) والوں سے کچھ چیزیں مانگی ہیں، وہ چیزیں دے دیں تو ہم کلیئرنس دے دیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مجھے پتہ ہے میں کہیں نہیں جا رہا، کیا اسٹیمپ پیپر پر لکھ دوں، مجھے پتہ ہے آپ لوگ چاہتے ہیں کہ میں چلا جاؤں۔رمیز راجا نے کہا کہ میں نے بورڈ میں اتنے پنگے لیے ہیں کہ اب کمنٹری تو نہیں ملنی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اسٹیڈیم کے لیے سی ڈی اے کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، ہم فینز کو سیڑھیوں پر بٹھا کر ان کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں۔رمیز راجا نے کہا کہ کراچی میرا فیورٹ ہے، یہاں میرا ڈیبیو ہوا اور یہاں میں نے بہت رنز کیے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملیریا پر قابو پانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت...
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،ملیریا کے خاتمے...
دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی فوری درآمد کا معاملہ ای سی سی...
اسلام اباد(این این آئی)وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے ہدایت کی ہے کہ کھاد کی قلت سے بچنے کیلئے2 لاکھ میٹرک ٹن...
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مانیٹرنگ کے موثر اور جامع نظام...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان، روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نان، روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک...