لاہور (این این آئی)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کپتان کو اختیار دینے کے اچھے نتائج مل رہے ہیں، میری چیئرمین شپ پر مزید کتنے سوالات اٹھیں گے ؟، مجھے پتہ ہے میں کہیں نہیں جا رہا، کیا اسٹیمپ پیپر پر لکھ دوں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجانے کہا کہ یہ ہمارے لیے کرکٹ کا بمپر سیزن ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سال میں اتنا مصروف اور ٹف سیزن نہیں آیا جیتنا اس بار آیا ہے، ایشیا کپ، ورلڈ کپ بھی اسی سیزن میں شامل ہے۔رمیز راجا نے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پچز کی خامیاں سامنے آئیں، خوشی ہے پچز پر کام شروع ہوچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 13 سال بعد نیشنل اسٹیڈیم کی پچز کے اسکوائر پر کام کیا جا رہا ہے۔پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ پاتھ وے پروگرام میں 30 ہزار ماہانہ بھی دیا جائے گا، پراجیکٹ کا مطلب صرف کرکٹر ہی نکالنا نہیں بلکہ زندگیاں بدلنا ہے۔رمیز راجا نیھ کہا کہ کرکٹ کو عزت دیں گے تو لوگ ہمیں عزت دیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ (جے پی ایل) میں 6 فرنچائز کیلئے 30 کمپنیوں نے اظہار دلچسپی کیا ہے،اْمید ہے پاکستان جونیئر لیگ بہت کامیاب ہوگی، پی سی بی پہلا بورڈ ہے جو جونیئر لیگ کرا رہا ہے۔رمیز راجا نے بتایا کہ پاکستان جونیئرلیگ کیلئے شاہد آفریدی، شعیب ملک، ڈیرن سیمی آئیکون پلیئر ہوں گے، جبکہ سابق کپتان جاوید میانداد کو بھی جونیئر لیگ میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جاوید میانداد جونیئر پریمیئر لیگ کو سپر وائز کریں گے،ان سے بہتر بیٹسمین کوئی نہیں ہے۔رمیز راجا نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) والوں سے کچھ چیزیں مانگی ہیں، وہ چیزیں دے دیں تو ہم کلیئرنس دے دیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مجھے پتہ ہے میں کہیں نہیں جا رہا، کیا اسٹیمپ پیپر پر لکھ دوں، مجھے پتہ ہے آپ لوگ چاہتے ہیں کہ میں چلا جاؤں۔رمیز راجا نے کہا کہ میں نے بورڈ میں اتنے پنگے لیے ہیں کہ اب کمنٹری تو نہیں ملنی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اسٹیڈیم کے لیے سی ڈی اے کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، ہم فینز کو سیڑھیوں پر بٹھا کر ان کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں۔رمیز راجا نے کہا کہ کراچی میرا فیورٹ ہے، یہاں میرا ڈیبیو ہوا اور یہاں میں نے بہت رنز کیے ہیں۔
مقبول خبریں
بھارتی حکومت کے اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویشناک ذہنیت کے عکاس ہیں،پاکستان
اسلام آباد(این این آئی)دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات، بشمول بہار میں دیے گئے بیانات، ایک انتہائی...
عوام خدمت کرنیوالوں کو پہچان چکے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی حنا...
پی ٹی آئی کے لوگ تحریک میں قانون ہاتھ میں لیں گے اور دھر...
اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے تحریک...
صدر سے پی پی ایم پی ایز کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری سے پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم سی آئی کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا۔رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی...