اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قوموں کی تعمیرمیں اداروں کا کردارکلیدی ہے، ٹیکنالوجی کا حصول ہی جدید علوم تک پہنچنے کا ذریعہ ہے، عہد حاضرمیں علم کے حصول کے تقاضے تیز ی سے بڑھ رہے ہیں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو فیصل ائیر بیس کراچی میں 35 ویں ائیر وار کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدرمملکت نے کہا کہ دنیا کا ہر مسئلہ مشاورت سے طے ہوسکتا ہے، عزم اور جذبہ سے قومیں بنتی ہیں، افرادی قوت قومی ترقی کی سیڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی علمبردارقومیں مہاجرین کے معاملے میں غیرسنجیدہ ہیں، تعصب سے بالا تر ہوکر ترقی کی مناز ل طے کی جاسکتی ہیں، مسلم امہ اخلاقی اقدارپر یقین رکھتی ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں بلا رنگ و نسل اور امتیاز کے مظلوموں کی حمایت جاری رکھنی ہوگی، ترقی کے حصول میں انسانیت کا پہلو مقدم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قومیں حادثاتی طورپر ترقی نہیں کرتیں اس کیلئے طویل جدوجہد لازم ہے، مصنوعی ذہانت جیسے علوم سے ہم آہنگ ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ تقریب کے دوران صدر مملکت نے گریجویٹ ہو نے والے افسران میں اسناد تقسیم کیں۔ گر یجویٹ ہونے والوں میں 70 افسران اوردوست ملکوں کے 18 افسران شامل ہیں جن میں سعودی عرب، بنگلہ دیش، سری لنکا، انڈو نیشیا، ملائشیا، شام اور یمن کے بھی افسران شامل ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...