بیجنگ(این این آئی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی، لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور مالی استحکام کوبرقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔انھوں نے انٹرنیشنل پریس سینٹر (آئی پی سی) میں معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار ہیں ، چین نے معاشی ترقی، لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔ چین دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات استوار کرنے کیلیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور چینی سفارتخانہ چینی اداروں کے تحفظ کے حوالے سے قریبی رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان حکومت نے سی پیک اور بین الحکومتی تعاون کے منصوبوں میں شامل چینی اہلکاروں کے تحفظ کیلیے ایک خصوصی سیکیورٹی فورس قائم کی اور پاکستان میں چینی عہدیداروں کی حفاظت بھی کی ہے۔
مقبول خبریں
عبدالقادر پٹیل کا سندھ حکومت کے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر اطمینان کا...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے سندھ حکومت کے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے...
وزیراعظم سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف...
مریم نواز کو ن لیگ میں اہم عہدہ اور مزید اختیارات دینے کا فیصلہ
لاہور(این این آئی)مریم نواز کو مسلم لیگ ن میں نائب صدارت کے علاوہ مزید اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ...
پی ٹی آئی کا لیگی رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی تیز کرنے پر...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف...
اداروں کا احترام سب پر لازم، لڑائیاں کسی اور وقت کیلئے رکھیں،وزیر دفاع
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے اداروں کا احترام تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین...