مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 5افراد مقبوضہ علاقے میں جاں بحق

0
40

سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس سے مزید 5افراد فوت ہوگئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4کا تعلق جموں جبکہ ایک کا تعلق وادی کشمیر سے ہے ۔مہلک وائرس سے اب تک مقبوضہ علاقے میں جاںبحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1629ہوگئی جن میں1074کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 555کا تعلق جموں سے ہے۔اب تک مقبوضہ علاقے میں 27ہزار165تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 564افراد میں مہلک وائر کی تصدیق ہوئی ہے ۔ مقبوضہ علاقے میں کورونا وبا میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 6ہزار548ہوگئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد64ہزار 161جبکہ جموںمیں متاثرین کی مجموعی تعداد 42ہزار387تک پہنچ گئی ہے ۔ نئے 564 کیسز میں سے 290کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 274کا جموں صوبے سے ہے۔ وادی کشمیر کے 290متاثرین میں 107 سرینگر، 52بارہمولہ، 28بڈگام، 25 پلوامہ، 32 کپواڑہ،8اسلام آباد، 6بانڈی پورہ، 22 گاندربل، 6کولگام اور 4شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں کے 274متاثرین میں 121 جموں، 21راجوری، 44ادھمپور، 29ڈوڈہ، 6 کٹھوعہ، 2پونچھ، 15سانبہ، 17کشتواڑ، 15رام بن اور4ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔