اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نائیجر کے وزیر خارجہ کلا آنکوراو سے او آئی سی وزراخارجہ کونسل کے سینتالیسویں اجلاس کے موقع پرنیامے، نائیجر میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان بردرانہ قریبی تعلقات پر اطمنان کا اظہار کیا جو ایک عقیدے اور مختلف امور پر یکساں خیالات سے عبارت ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی وتجارتی تعلقات کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے استعداد کار میں اضافے کے مختلف پروگرامز کے ذریعے نائیجر کی معاونت جاری رکھنے کی پیشکش کی۔ جموں وکشمیر کے تنازعے پر دیرینہ اصولی موقف اختیار کرنے پر نائیجر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے اپنے نائیجر کے ہم منصب کو غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور انسانوں کو درپیش بدترین حالات سے آگاہ کیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...