نیامے(این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات (یو۔اے۔ای) کی وزیرمملکت ریم الھاشمی سے نیامے، نائیجر میں او آئی سی وزراخارجہ کونسل کے سینتالیسویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون، کورونا وبا کی صورتحال، پاکستان کی ایکسپو میں شرکت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دونوںممالک کے درمیان برادرانہ اور عوامی روابط کو جاگر کرتے ہوئے تمام شعبہ جات میں یو اے ای کے ساتھ قریبی تعاون استوار کرنے کے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔ وزراخارجہ کونسل کے 47ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے بیان کو سراہتے ہوئے اماراتی وزیر نے اسلاموفوبیا کے مقابلے کے لئے ‘او۔آئی۔سی’ قرارداد تجویز کرنے کے پاکستان کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔ یو اے ای کے ویزا سے متعلق پاکستانی شہریوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں اماراتی وزیر مملکت کو آگاہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس مسئلے کو جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اطراف نے او آئی سی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال اور اسے امت مسلمہ کے متحد اور کلیدی پلیٹ فارم کے طورپر مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے عمل کو آگے لیجانے کے لئے دوطرفہ دورے بڑھانے پر بھی اتفاق کیاگیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...