تشدد اور جبر کے ہتھکنڈے سیاسی تحریک کو کمزور نہیں بلکہ تقویت دیتے ہیں’ سعد رفیق

0
397

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہور کا جلسہ حکومت کی توقع سے بڑھ کر ہوگا اوراس کے لئے پی ڈی ایم کی جماعتیں بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔ ماڈل ٹائون میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تشدد اور جبر کے ہتھکنڈے سیاسی تحریک کو کمزور نہیں بلکہ تقویت دیتے ہیں۔ حکومت تشدد اور جبر کر کے دیکھ چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی ۔