لاہور( این این آئی) سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی ر ہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمارا مشن ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کریں،ہم عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں، کابینہ نے بھی 16ایم پی او کے تحت کارروائی کی ہدایت کی ہے ،بلاول بھٹو علیل تھے اس لئے آصفہ بھٹو ملتان میں آئی تھیں۔ اپنے صاحبزادے کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) صدر شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان میں جس طرح جبر اور تشدد کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی ،میرے تین بیٹوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا لیکن اس کے باوجود ملتان کا جلسہ بھرپور کامیاب ہوا ،حکومتی وزرا ء کہتے ہیں کہ اپوزیشن قیادت نے کارکنان کو آگے کیا ہے اس لئے ہم اپنے بچوں کو آگے لائے ہیں ۔میںجب وزیر اعظم تھا تو سب سے پہلے نظر بند ججز کو رہا کرنے کا حکم دیا،میں نے اپوزیشن کو اسمبلی میں کہا تھا کہ ہمیں آپ کی ضرورت ہے ،ہمارے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا،میں واحد وزیر اعظم تھا جو متفقہ طور پر منتخب ہو۔ انہوںنے کہا کہ اعمران خان تو کہتا تھا کہ اپوزیشن جلسے کرے میں کنٹینر دوں گا لیکن آج جبر آزمایا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ لاہور کا جلسہ بھی کامیاب ہو گا،پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 8 دسمبر کو ہے اس میں آئندہ کے فیصلے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو علیل تھے اس لئے آصفہ بھٹو کو ملتان بھیجا کہ وہ لوگوں سے اظہار یکجہتی کریں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...