کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرمملکت آصف علی زرداری کی کی طبیعت میں بہتری آئی ہے اور انھیں نجی اسپتال میں روٹین چیک اپ کے بعد بلاول ہائوس منتقل کردیا گیا ہے۔اتوار اور پیر کی درمیانی شب سابق صدر آصف زرداری کو کراچی میں نجی اسپتال طبیعت خرابی پر روٹین کے چیک اپ کے لیے لایا گیا تھا۔ ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آئی ہے اوراسپتال میں ان کے اہم ٹیسٹ بھی کیے گئے۔آصف زرداری کوچیک اپ کے بعدگھرمنتقل کردیاگیا ہے۔ ڈاکٹرز کا بھی کہنا ہے کہ آصف زرداری کی طبعیت پہلے سے کافی بہتر ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری نے فون پر ڈاکٹرز سے بات کی اور اپنے والد کی خیریت دریافت کی۔ واضح رہے کہ سابق صدر کو بلڈ پریشر اور سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پرانہیں فوری طور پرنجی اسپتال منتقل کیاگیا۔ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری کو تیزبخار ہے اور ان کا شوگر لیول انتہائی کم ہوگیا تھا۔
مقبول خبریں
لانگ مارچ کی تیاریاں عنقریب شروع ،ہوسکتا ہے اسکی ضرورت ہی پیش نہ آئے’...
لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بار تو سازباز کرکے حکومت میں...
حکومت میں شامل ارکانِ اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں، بلاول بھٹو زر داری
کوہاٹ (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل ارکانِ اسمبلی ہم سے رابطے میں...
شہزادہ ہیری نے برطانوی میڈیا کو زہریلا قرار دے دیا
لندن (این این آئی)برطانوی شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے والے شہزادہ ہیری نے برطانوی میڈیا کو زہریلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ...
مریم اورنگزیب کا حمزہ شہباز کی جیل سے رہائی پر اظہار تشکر
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا...
فروری پوری پاکستانی قوم کی سربلندی اور سرفرازی کا دن ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 27 فروری پوری پاکستانی قوم کی سربلندی اور سرفرازی...