مولانا فضل الرحمن سے یوسف رضا گیلانی کی ملاقات ، سینٹ انتخابات اور موجودہ صورتحال پر گفتگو

0
368

اسلام آباد (این این آئی) پی ڈی ایم کے سینٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بظاہر نظر آرہا ہے اسٹیبلشمنٹ مکمل طورپر نیوٹرل ہے، وزیر اعظم کیلئے بھی اپوزیشن نے تعلقات کی بنیاد پر ووٹ دیئے تھے ،اب بھی اسی پرفارمنس پر ووٹ ملیں گے جبکہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی جانب سے سینٹ الیکشن لڑنے کے اعلان پر حکومتی حلقوں میں کھلبلی میچ گئی ہے ،پہلے اسمبلی کے اسپیکر بنے ، پھر وزیر اعظم اور اب چیئر مین سینٹ بھی بنیںگے ۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی جس میں سینٹ میں انتخاب ، موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپنے رفقا ء کے ساتھ ملاقات کیلئے تشریف لائے،یہ انکا اپنا گھر ہے اور یہاں ان کے آنے کا مقصد جذبہ خیر سگالی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں، انشاء اللہ وہ کامیاب بھی ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ جب سے یہ اعلان ہوا ہے کہ یوسف رضا گیلانی قومی اسمبلی سے سینیٹ الیکشن لڑ رہے ہیں، حکومتی حلقوں میں کھلبلی ہے ،حکومت کو اپنی صفوں میں عدم اعتماد اور خلفشار نظر آنا شروع ہوگیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یوسف رضا کے مقابلے میں حفیظ شیخ الیکشن لڑ رہے ہیں ،تقریباً ہر حکومت میں ان کے ہاتھ میں معیشت رہی ہے آج بھی وہ معاشی مشیر ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عام آدمی انتہائی پریشان ہیں کیونکہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے ،اس مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے؟ ممبران کو یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں قلمدان حوالے کرینگے تو ملک کہاں جائیگا ؟۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ عام آدمی کی مانگ ہے کہ ملک کے اہم اور کلیدی مناصب پر ایسے لوگوں کو آنا چاہیے جو ملک کو اس بحران سے نکالنے میں کوئی کر دار ادا کر سکیں اس حوالے سے یوسف رضا گیلانی اور ان کی شخصیت میدان میں آئی ہے اورمعاملے کو سنجیدہ بنادیا ہے اور آگے مزید سنجیدہ بنانا ہے ،اپنے ملک کے ساتھ وفاداری اور عام آدمی کے ساتھ ہمدردی کی علامت یہ ہے کہ ہم ان کو کامیاب بنائیں ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں ، پی ڈی ایم میں شامل ہر جماعت ان کی حمایت کررہی ہے ،یہ ایک اچھا معرکہ لڑیں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ یہ معرکہ کامیابی کے ساتھ سر کر سکیں ،یہ ہمارے وزیر اعظم رہے ہیں سپیکر رہے ہیں