اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے خلاف بھارتی تشدد رکوانے کے لئے کردار ادا کرے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں جان بوجھ کر قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔منگل کو ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ آج ہم کشمیری خواتین کی کنن اور پوش پورا گائوں میں تئیس فروری 1991 میں اجتماعی عصمت دری کے ہولناک واقعہ کو یاد کر رہے ہیں، یہ دن مقبوضہ جموں و کشمیر میں بین الاقوامی برادری کی اجتماعی یاد پر ایک داغ ہیاس واقعہ میں ملوث مجرموں کا احتساب کیا گیا اور نہ متاثرین کو انصاف فراھم کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جان بوجھ کر قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اس نے مقبوضہ کشمیر میں عصمت دری، تشدد اور کشمیری خواتین کے قتل کو ریاستی ہتھیار بنا رکھا ہے۔ترجمان نے کہاکہ بھارت کے 5اگست2019 کے یکطرفہ اقدامات کے بعد ان گھنائونے جرائم میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تشدد، پڑے پیمانے پر عصمت دری کے واقعات کو خودمختار کمیشنز، انسانی حقوق کی تنظیموں، عالمی میڈیا اور سول سوسائٹی نے بھی دستاویزی شکل دی ہے، ہائی کمشنر فار ہیومن رائیٹس کی رپورٹس بھی اس کی تصدیق کرتی ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے خلاف تشدد کا معاملہ حل کرنے کی ضرورت ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...