کراچی (این این آئی)پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے ملکی شوبز انڈسٹری میں مہوش حیات کو بہترین ڈانسر جب کہ اقرا عزیز اور سجل علی کو اچھی اداکارہ قرار دیا ہے۔ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی سوالوں کے جواب دیئے۔ماہرہ خان سے جب بہترین ڈانسر سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں بہت سی اچھی ڈانسرز موجود ہیں لیکن مہوش حیات بہترین ڈانسر ہیں۔ میرا جی بھی ایک اچھی ڈانسر ہیں، اگر آپ نے گانے ‘ اک پل’ پر ان کا رقص دیکھا ہو تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ میرا کتنی اچھی ڈانسر ہیں جبکہ اداکارہ ریما، ریشم اور نور بھی بہترین ڈانسرز ہیں۔پسندیدہ اداکارائوں سے متعلق سوال پر ماہرہ خان نے جواب دیا کہ اداکاری کی جانب آئیں تو ہمارے پاس بہترین اداکارائیں موجود ہیں۔ مجھے اقرا اور سجل کا کام پسند ہے، اداکارائوں میں سب ہی اپنا کام بہت اچھے سے کر رہی ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...