اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے اپنے ارکان اس سے اتنے ہی خفا ہیں جتنے عوام خفا ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کہا کہ اگر ہم ایک ووٹ بھی زیادہ لیتے ہیں تو وہ بھی بونس ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کو ملک بھر میں ایکسپوز کر دیا ہے، ہم نے دکھا دیا ہے ان کے اپنے ارکان حکومت سے خوفزدہ ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہم مِل کر انہیں یہاں سے نکالیں گے، پی ڈی ایم عوام کے ساتھ ہے، ہمارے امیدوار کو نا اہل کرانے کی کوشش کی گئی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جنہیں آنکھ بند کر کے الیکشن جیتنا چاہیے تھا وہ حکومت پریشان ہے، وہ ہار رہے ہیں، ان کی حکومت جا رہی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...