غیرملکی ادارے اور سندھ حکومت کے اشتراک سے71 اسکولوں کی تعمیر مکمل

0
306

کراچی(این این آئی)غیر ملکی ادارے اور محکمہ تعلیم سندھ کے اشتراک سے 71 اسکولوں کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔ صوبہ بھر میں ماڈل اسکول بنائے جا رہے ہیں۔اب تک غیر ملکی فنڈنگ کی مدد سے 106 میں سے 71 اسکولوں کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔ ان اسکولوں کو نجی اسکولوں کے طرز پر تمام سہولیات کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔اسکولوں میں طلبا کی رجسٹریشن کے لئے والدین کو ماہانہ وضیفہ بھی دیا جائیگا۔ وضیفہ دینے کا مقصد والدین بچوں سے کام نہ کرائے، صرف تعلیم کے لئے بھیجیں۔