کراچی(این این آئی) قومی ایئرلائن کی جانب سے نجف کے لیے چار خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کیاہے۔پی آئی اے حکام کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے عراق کے انتہائی اہمیت کے حامل شہر نجف اشرف کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیاہے۔یہ خصوصی پرازیں 15 سے 17 اکتوبر تک آپریٹ کی جائیں گی، جس میں سے دو پروازیں پاکستان کے معاشی حب کراچی جبکہ دو صوبائی دارالحکومت لاہور سے چلائی جائے گئیں۔ حکام کے مطابق نجف کی پروازوں پر طالب علم اور اقامہ کے حامل مسافروں کیلیے خصوصی ریاعت دی جائے گی۔حکام کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے لاہور سے یکطرفہ کرایہ 49 ہزار روپے مقرر جبکہ کراچی سے نجف کے لیے 39 ہزار روپے مقرر کیاگیاہے۔ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ مسافروں کو 30 کیلو گرام سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...