اسلام آباد (این این آئی)بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا موثر ازالہ کرنے اور صوبے کے مسائل کے حل کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان کو ہر ماہ صوبہ بلوچستان دورہ کرنے کا حکم دیدیا ۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام وفاقی سیکرٹری صاحبان ہر ماہ کم از کم ایک دفعہ صوبہ بلوچستان خود جائیں اور اپنی وزارت/ ڈویڑن / محکمے سے متعلقہ امور ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ وزیراعظم آفس کے مطابق تمام وفاقی سیکرٹری صاحبان چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملکر وزٹ پروگرام تشکیل دیں گے اور وزیرِ اعظم آفس کو اس حوالے سے مطلع رکھیں گے ،تمام سیکرٹری صاحبان دورے کے بعد تفصیلی رپورٹ باقاعدگی سے وزیرِ اعظم آفس بھجوائیں گے۔
مقبول خبریں
انتخابات کے علاوہ کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر حکومت کو مذاکرات کی...
اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ انتخابات کے علاوہ کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر حکومت کو...
قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہو گی ،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے قانونی اصلاحات و احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے...
تین آدمیوں کو میرے قتل کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ، میری جان...
اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ تین آدمیوں کو میرے قتل کا ٹاسک دے دیا...
نیم مارشل لاء لگ گیا ہے ، عمران خان
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیم مارشل لاء تو لگ گیا ہے، اگر...
آئی ایم ایف کے مشن چیف کا بیان پاکستان کے اندرورنی معلامات میں مداخلت...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن...