اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست کے بعد پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تین فیصلہ سازوں نے سر جوڑ لیے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن، نوازشریف اور آصف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، تینوں رہنماؤں نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں شکست کی وجوہات تک پہنچنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں لانگ مارچ کی تیاریوں اور پی ڈی ایم کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اب استعفوں کے بغیر لانگ مارچ فائدہ مند نہیں ہوگا، چیئرمین سینیٹ انتخابات، ووٹ مسترد، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار کو وہ سب ووٹ کیسے مل گئے؟تینوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صادق سنجرانی سے قریبی تعلق رکھنے والے اپوزیشن اراکین کو چیک کیا جائے۔پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں سینیٹ الیکشن کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...