کراچی(این این آئی)رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ملک بھر میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے اور چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔شہر قائد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی۔دوسری جانب لاہور میں بھی چینی کی قیمت کچھ زیادہ ہی اونچی اڑان اڑ رہی ہے اور چینی کی فی کلو قیمت 105 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ سرکاری نرخ 84 روپے فی کلو ہی مقرر ہے۔وفاقی دارالحکومت میں بھی چینی کی قیمت میں اضافہ سامنے آ رہا ہے اور چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ پنجاب کے دیگر علاقوں ملتان، گوجرانوالہ، بہاولپور اور سرگودھا میں بھی چینی 100 روپے سے 103 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔خیبر پختونخوا میں بھی چینی کی فروخت 100 روپے کلو ہو رہی ہے۔ ملک بھر میں انتظامیہ چینی کے من مانے اضافے کو قابو کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے جبکہ سرکاری چینی جس کا نرخ 84 روپے مقرر کیا گیا ہے وہ مارکیٹ میں موجود ہی نہیں ہے یا آتے ہی ختم ہو جاتی ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...