اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس وباء کی تیسری لہر کے باعث اسلام آباد کے تین سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا ، اسکولوں میں چھٹیاں کر دی گئی ہیں، ماسک نہ پہننے والوں پر ایک ہزار سے 35 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کے مطابق اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈائون ایف الیون ون، آئی ایٹ فور اور آئی ٹین ٹو میں کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے بتایا کہ ماسک کے استعمال کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا، ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ دفعہ 144 کا نفاذ 2 ماہ کے لیے کیا گیا ہے، اس کی خلاف ورزی پر ایک سے 35 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے باعث چھٹیاں کردی گئی ہیں،چھٹیاں 15 مارچ سے 28 مارچ تک دی گئی ہیں۔حکام کے مطابق جن تعلیمی اداروں میں امتحانات ہو رہے ہیں وہ کھلے رہیں گے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...