اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں اہم قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں آئینی اور الیکشن اصلاحات پر کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ،کمیٹی کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے، کمیٹی گلگت بلتستان عبوری صوبے سے متعلق آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کو برابر نمائندگی دی جائے گی، کمیٹی اپوزیشن کے تحفظات کا بھی تفصیلی جائزہ لے کر متفقہ لائحہ عمل مرتب کرے گی،کمیٹی الیکشن اصلاحات کا زیر التواء بل کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی۔کمیٹی میں سینٹ الیکشن سے متعلق پر آئین میں ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرے گی۔اسد قیصر نے کہاکہ سینٹ انتخابات پر اٹھنے والے سوالات کا تدارک ناگزیر ہے، الیکٹورل ریفارمز وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ قانون سازی کے ذریعے اہم قانونی معاملات میں اصلاحات لائی جا سکتی ہیں، حکومت اور اپوزیشن کو قانون سازی کے ذریعے عوامی اہمیت کے اہم معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہیے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ سینٹ انتخابات میں اصلاحات نا ہونے کی وجہ تماشا بنا رہا، ہمیں ماضی کو بلا کر مستقبل کے بارے میں سوچنا ہو گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...