اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج چیلنج کرنے کے لیے آئینی پٹیشن کا مسودہ تیار کر لیا، منگل یا بدھ کو درخواست دائر کی جائیگی ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ چیئرمین کا انتخاب ہارنے کے بعد پیپلز پارٹی نے نتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے آئینی پٹیشن کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی لیگل ٹیم نے آصف علی زرداری کو آئینی مسودے پر بریفنگ دی، پی پی قیادت نے مجوزہ پٹیشن کے مسودے کی منظوری دے دی۔پی پی آرٹیکل 199 کے تحت چیئرمین سینیٹ الیکشن نتائج چیلنج کریگی اور اس سلسلے میں منگل یا بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کی لیگل ٹیم نیئر بخاری، فاروق ایچ نائیک، اور لطیف کھوسہ پر مشتمل ہے، واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ انتخاب میں 7 ووٹ مسترد کرنے کا عمل چیلنج کیا جائے گا۔یاد رہے کہ دو دن قبل چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج عدالت میں چیلنج کرنے کے لیے فاروق ایچ نائیک نے ایک درخواست تیار کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نام پر مہر لگانا مسترد نہیں کیا جا سکتا، 7 مسترد ووٹوں کو گیلانی کے حق میں شامل کیا جائے تو 49 ووٹ بنتے ہیں، جان بوجھ کر ووٹوں کو نام کے اوپر مہر لگنے پر اعتراض کیا گیا، مسترد ووٹوں کو گیلانی کے حق میں کاؤنٹ کرنے سے گیلانی جیت جائیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...