پنجاب روزگار اسکیم کے تحت نوجوانوں کو قرض فراہمی کاآغاز کردیا گیا’فردوس عاشق اعوان

0
401

لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت نوجوانوں کو قرض فراہمی کاآغاز کردیا گیاہے، اسکیم کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ سے ایک کروڑتک کے آسان قرض دئیے جارہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بزدارحکومت کا بیروزگار نوجوانوں کو کاروبار فراہمی کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب روزگار اسکیم کے تحت نوجوانوں کو قرض فراہمی کاآغاز کردیا ہے ، ابتدائی طور پر 400 افراد کو 18 کروڑ مالیت کے چیک دئیے جا چکے ، اسکیم کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ سے ایک کروڑ تک کے آسان قرض دئیے جارہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مردوخواتین اورخواجہ سرئواں میں30ارب سے زائد کے قرضے تقسیم کئے جائیں گے ، اسکیم سے وزیراعظم کے وژن روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب روزگاراسکیم بے روزگاری پر قابو پانے میں مدد دے گی، پی ڈی ایم کے سیاسی بیروزگاروں کی بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔