اقوام متحدہ سے ملکریمنی بحران حل کی سفارتی کوششیں تیز کریں گے،امریکا

0
180

واشنگٹن (این این آئی )امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے یمن میں حالیہ پیش رفت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس سے ٹیلی فون پر بات چیت میں انہوں نے زور دیاہے کہ ایک متحدہ ، مستحکم اور مداخلتوں سے آزاد یمن کے لیے امریکا کی سپورٹ جاری رہے گی۔اس سے قبل حوثی ملیشیا نے گذشتہ ہفتے یمن کے لیے امریکی ایلچی ٹم لنڈرکنگ کی جانب سے پیش کیے گئے حل کو مسترد کر دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اینٹنی بلنکن نے یمن میں جنگ کے خاتمے کے واسطے امریکی اور بین الاقوامی کوششوں کی اہمیت کو باور کرایا۔