اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کے مطالبے کے پیچھے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہے۔میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوئی، یہ ملک نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے، حکومت نے الیکشن ہارنے کے بعد ماننے کے بجائے الیکشن کمیشن سے ہی استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا، الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کے مطالبے کے پیچھے فارن فنڈنگ کیس کا متوقع فیصلہ ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت جانتی ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آئے گا، ثابت ہوجائے گا کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ لی اور فنڈز عمران خان کے ذاتی اکاؤنٹس میں گئے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سو ووٹوں کے الیکشن میں کیمرے لگائے گئے یہ 2018 کے الیکشن کا ری پلے ہے، آج ملک میں اخلاقی قدریں ہوتیں تو سینیٹ چیئرمین کہتا کہ میرے پاس اکثریت نہیں میں گھر جا رہا ہوں۔ انہوں استعفوں کے سوال پر کہا کہ مسلم لیگ ن نے کسی کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی، مسلم لیگ ن کا یہ واضح موقف ہے کہ استعفے دینے چاہئیں تاہم حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہباز گل کو میں نہیں جانتا، ان پر سیاہی نہیں پڑنی چاہیے تھی تاہم میں نے سنا ہے یہ شخص لوگوں کو گالیاں دیتا ہے، جب گالیاں دی جائیں گی تو ایسا ہونے کا خدشہ رہتا ہے، میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ مجھے ایک گالی دو گے تو دس دوں گا، ایک بار ہاتھ اٹھاؤ گے تو میں 10 بار اٹھاؤں گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...