لاہور( این این آئی)ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ دوسروں سے تعلق توڑنے اوران میں عیب تلاش کرنے سے پہلے انسان کو اپنی ذات کاضروراحاطہ کرناچاہیے ، اگرآپ کسی کی جانب سے رابطہ نہ کرنے پر تعلق توڑنے کاسوچتے ہیںتوایک بار یہ ضرور سوچیں آپ نے اس سارے عرصے میں اس سے کتنی باررابطہ کیا ہے کیونکہ تالی دونوںہاتھوں سے بجتی ہے۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ اگر آپ خود کو دوسروں سے الگ کرنااورمایوس اور اداس رہنا چاہیں تو اس کے ہزار بہانے ہیں لیکن یہ رویہ درست نہیں ،یہ ضرور ہے کہ آج کا دوربہت مشکل ہے لوگو ں کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے لیکن ہمیں زندگی کوجینا ہے تو خوشی کے بہانے تلاش کرنا ہوں گے اورپھر دیکھیں آپ کی زندگی میں کیسی خوشگوارتبدیلی آتی ہے ۔ اداس اور مایوس ہونے سے آپ کی پریشانی دورنہیں ہو سکتی بلکہ اس سے آپ کادماغ مائوف ہو جائے گا اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی ختم ہو جاتی ہے ۔ ریشم نے کہا کہ خودبھی خوش رہیں اور اپنے حلقہ احباب میںایسے لوگوں کا اضافہ کریں کیونکہ یہی لوگ کچھ سالوں بعد آپ کے دیرینہ دوست بن جاتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...