کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر نام کے آگے (TI) لکھنے کا مطلب بتا دیا۔مہوش حیات نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تو اس دوران شو کے میزبان نے اداکارہ سے ٹوئٹر اکائونٹ سے متعلق سوال کیا جس پر مہوش حیات نے بتایا کہ ٹوئٹر اکائونٹ پر موجود TI کا مطلب تمغہ امتیاز ہے نا کہ تحریک انصاف۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ لفظ TI لفظ OBE کے مساوی ہے۔ اگر آپ اپنے نام کے آگے لفظ OBE لکھ سکتے ہیں اسی طرح میں نے اپنے نام کے آگے TI (تمغہ امتیاز ) لکھا ہوا ہے۔شو کے دوران مہوش حیات سے تمغہ امتیاز کے بعد کی جانے والی شدید تنقید سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔اس پر مہوش حیات نے کہا کہ مجھے تمغہ امتیاز ملنا چاہیے یا نہیں اس پر کوئی بھی اپنی رائے دے سکتا ہے لیکن مجھے تمغہ امتیاز میری کارکردگی یا سخت محنت کے بجائے کچھ اور وجوہات کی بناء پر دیا گیا، یہ کہنا غلط ہے اور یہ تنقید میرے لیے معنی نہیں رکھتی۔واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کے مداحوں میں اس حوالے سے تجسس پایا جاتا تھا اور مداحوں کا خیال تھا کہ لفظ TI سے مراد تحریک انصاف ہے۔اداکارہ مہوش حیات کو 2019 میں یومِ پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ‘تمغہ امتیاز’ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔
مقبول خبریں
انتخابات کے علاوہ کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر حکومت کو مذاکرات کی...
اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ انتخابات کے علاوہ کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر حکومت کو...
قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہو گی ،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے قانونی اصلاحات و احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے...
تین آدمیوں کو میرے قتل کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ، میری جان...
اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ تین آدمیوں کو میرے قتل کا ٹاسک دے دیا...
نیم مارشل لاء لگ گیا ہے ، عمران خان
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیم مارشل لاء تو لگ گیا ہے، اگر...
آئی ایم ایف کے مشن چیف کا بیان پاکستان کے اندرورنی معلامات میں مداخلت...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن...