ممبئی (این این آئی)گزشتہ ماہ دوسرے بیٹے کی ماں بننے والی بالی ووڈ کی بیبو، اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے کو تکتے رہنے سے خود کو روک نہیں پا رہیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کرینہ کپور نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے چھوٹے بیٹے کی طرف دیکھ رہی ہیں جبکہ تصویر میں اْن کا بیٹا نظر نہیں آرہا۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر بیرنگ یعنی بلیک اینڈ وائٹ ہے لیکن اس کے باوجود بھی بالی ووڈ اداکارہ دلکش لگ رہی ہیں۔ اس پوسٹ پر بھارتی فنکاروں سمیت دْنیا بھر میں موجود اْن کے مداح محبت بھرے تبصرے کر رہے ہیں۔کرینہ کپور نے یہ تصویر 17 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جسے اب تک پانچ لاکھ 73 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتہ? ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اْن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ ماہ 21 فروری کو ہوئی۔
مقبول خبریں
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...
امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ ہے، سربراہ آئی ایم ایف
نیویارک (این این آئی )انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف)کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہاہے کہ امریکی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ...
شاہ سلمان ریلیف کے تحت دنیا بھر میں امدادی سامان و ادویات کی تقسیم
ریاض (این این آئی )شاہ سلمان ریلیف نے دنیا بھر میں امدادی سامان و ادویات پہنچائی ہیں۔ یہ امدادی خوراک دنیا کے ان...
تیل کی بڑھی ہوئی ضروریات کے پیش نظر پیداواری منصوبہ تیار ہے ، اوپیک
نیویارک (این این آئی )تیل پیدا کرنے والی تنظیم اوپیک پلس کے رکن ممالک نے کہا ہے کہ وہ تیل کے استعمال میں اضافے...
کچھ لوگ اگر ہمارے ملے ہیں تو اچھی بات ہے،علی محمد خان
اسلام آباد(این این آئی) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کچھ ایشوز کافی عرصے سے آرہے ہیں، کچھ لوگ اگر...