کراچی(این این آئی) شہنشاہ جذبات اداکارمحمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 15 برس بیت گئے لیکن آج بھی ان کی بے مثل اداکاری کے چاہنے والے ان کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فلمسٹارمحمد علی 19 اپریل 1931ء کو رام پور کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کے بعد ان کی فیملی ملتان میں آن بسی، جہاں انہوں نے ایف اے کیا اور بعد میں حیدرآباد سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے فنی سفر کی شروعات ریڈیو سے کی لیکن 1962ء میں پہلی مرتبہ فلم ‘چراغ جلتا رہا ‘ سے بطور ولن فلمی کیریئر کا آغاز کیاجبکہ بطور ہیرو پہلی فلم شرارت تھی۔ فلم آگ کا دریا نے انہیں سپر اسٹار بنا دیا۔ محمد علی نے فلمی کیریئر کے دوران جہاں ہیرو اور ولن کے کردار نبھائے وہیں ان کے ڈائیلاگ بھی بہت مقبول ہوئے۔منفرد انداز، آواز کے اتار چڑھائو پر مکمل دسترس اور حقیقت سے قریب تر اداکاری نے ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں کروڑوں تک پہنچا دی ۔ انہوں نے لاتعداد یادگار کردار نبھائے لیکن فلم” صاعقہ، آس، آئینہ اور صورت، گھرانہ، محبت، تم ملے پیار ملا ” میں ان کی پرفارمنس یادگار رہی۔ شہنشاہ غزل مہدی حسن ، احمد رشدی ، مجیب عالم اور اخلاق احمد کے گائے گیتوں نے محمد علی کے کیرئیر کو خوب عروج بخشا۔محمد علی نے جہاں بہت سی معروف اداکاراوں کے ساتھ کام کیا وہیں ان کی جوڑی فلم سٹار زیبا کے ساتھ بے حد مقبول ہوئی اور وہی ان کی جیون ساتھی بھی بنیں۔ محمد علی کی شہرت کے چرچے بارڈر پار بھی تھے اسی لئے انہیں بھارتی فلم کلرک میں اہم کردار میں سائن کیا گیا۔ محمد علی ایک تعلیم یافتہ فنکار ہونے کے ساتھ سیاسی شعور بھی رکھتے تھے جس کی بدولت وہ ہمیشہ سیاستدانوں کے قریب رہے بلکہ نواز شریف کے دور حکومت میں ثقافت کے وزیربھی رہے ۔ محمد علی کی گراں قدر خدمات پر انہیں حکومت پاکستان نے کی جانب سے صدارتی ایوارڈ اور تمغہ امتیاز سے نوازا گیا اس کے علاوہ انہیں ملک اور بیرون ممالک سے بھی بہت سے ایوارڈ اور اعزازات ملے، وہ 19 مارچ 2006ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...