پیرس(این این آئی)فرانس میں نئے قواعد کے تحت جولائی 2021 سے مرغی ذبح کرنے پابندی عائد کر دی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکومت کے علاوہ بیلجیم میں بھی حلال گوشت کے خلاف سخت اقدامات اٹھاے جا رہے ہیں۔دوسری جانب فرانس سمیت یورپ کے دیگر ممالک میں مقیم مسلم رہنمائوں نے فرانسیسی حکومت کے اس اقدام پر تنقید کی ہے۔اس ضمن میں جاری بیان میں کہا گیا کہ فرانسیسی وزارت خوراک وزراعت نے جو سرکلر جاری کیا اس سے ملک کی بڑی مسلمان برداری کو منفی پیغام جائے گا۔بیان کے مطابق تینوں مساجد کے ڈائریکٹرز نے متعلقہ وزات کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے لیکن ابھی تک انہیں کوئی ٹھوس جواب نہیں ملا۔اس کے علاوہ دارالحکومت پیرس کے ایک نواحی علاقے میں حکام نے حلال سپر مارکیٹوں کو شراب اور سور کے گوشت سے تیار کی گئی مصنوعات فروخت کرنے پر مجبور کیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...