مقبوضہ کشمیر میں یومِ پاکستان مبارک کے پوسٹرز آویزاں

0
313

سری نگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں سرینگر سمیت متعدد علاقوں میں یومِ پاکستان مبارک کے پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر لبریشن الائنس اور اہل جموں و کشمیر نے یوم پاکستان مبارک کے پوسٹرز لگائے ۔مقبوضہ کشمیر میں آویزاں کیے گئے یومِ پاکستان کے پوسٹرز میں قائداعظم محمد علی جناح اور حریت رہنمائوں کی تصویریں بھی موجود ہیں،مقبوضہ وادی میں کشمیر لبریشن الائنس اور اہل جموں و کشمیر کی جانب سے یوم پاکستان مبارک کے پوسٹرز آویزاں کئے گئے ہیں۔پوسٹرز میں قائد اعظم محمد علی جناح اورحریت رہنماوں کی تصویریں بھی موجود ہیں۔