واشنگٹن(این این آئی)امریکی انٹیلی جنس کے دو اعلی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ایران نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فورٹ میک نیئر فوجی اڈے اور فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کو سنگین نتائج اور ان پر حملوں کی دھمکیاں دی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان دونوں عہدیداروں نے بتایا کہ جنوری میں قومی سلامتی کے ایجنسی کو موصول ہونے والی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے فورٹ میک نیئر فوجی اڈے کے خلاف یو ایس ایس کول بحری بیڑے پر حملے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس میں اکتوبر 2000 میں ہونے والے خودکش حملے کا ذکر بھی کیا گیا تھا۔ یہ حملہ یمن کی بندرگاہ میں ایک ایک چھوٹی کشتی کے ذریعے امریکی بحری بیڑے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 17 ملاح ہلاک ہوگئے تھے۔انٹیلی جنس نے جنرل جوزف مارٹن کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کا انکشاف بھی کیا اور فورٹ میک نیئر اڈے میں دراندازی اور نگرانی کرنے کے ایرانی عزائم کا پتا چلایا ہے۔عہدیداروں کا کہنا تھا کہ وہ اس لیے ایران کی اس منصوبہ بندی کے بارے کھل کر بات اس لیے نہیں کرنا چاہتے کہ اس سے میڈیا پر ایک بحث چھڑ جائے گی۔امریکی عہدیداروں نے فوج نے واشنگٹن کینال کے تقریبا 75 سے 150 میٹر کے فاصلے کو بفر زون میں تبدیل کرنے کا منصوبہ پیش کیا تاہم اس پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔ پینٹاگان قومی سلامتی کونسل اور قومی سلامتی ایجنسی نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...